بچپن میں منہ کے پکنے اور گلا خراب ہونے کا یہ دیسی علاج

ہمارے بچپن میں منہ کے پکنے اور گلا خراب ہونے کا یہ دیسی علاج ہوتا تھا۔

لکڑیوں یا گوبر کی اگ پر استعمال ہونے والے توے کی الٹی سائیڈ کی سیاہی انگلی پہ لگا کے بچوں کے حلق میں ممکن حد تک اگے لگائی جاتی ۔اور یہ کام بھی ہر کوئی نہیں کر سکتا تھا میں چند ایک ایکسپرٹ لوگ ہوتے تھے جن کو پتہ ہوتا تھا کہ حلق کے دونوں طرف کس جگہ پر یہ سیاہی لگے گی تو انفیکشن ٹھیک ہوگا ہمارے گاؤں میں اس کام کے ایکسپرٹ مائی شریفاں تھیں اس بچے کا گلا خراب ہوتا وہ اس کو دور سے اتا دیکھ کے چیخیں مارنا شروع کر دیتا 😅۔۔

اج یہ تجربہ شیئر کرتے ہوئے بھی میرے منہ میں اس سیاہی کا ذائقہ اگیا ہے 😁

سوچ لیں ہم اسی نوے کی دہائی کے بچوں پہ کیسے کیسے تجربات ہوئے ہیں ۔۔

اج کل بچے تو دور برگر مائیں بھی یہ سن کے گھبرا جائیں کہ ہائے کسی کا گندا ہاتھ گندی سیاہی کیسے بچوں کے منہ کے اندر لگا سکتا ہے کوئی ۔حالانکہ یہ چیزیں اج کل کی اینٹی بائیٹک سے کہیں بہتر تھیں ۔۔

اپ لوگ بتائیں کیا اپ نے سنا ہے کبھی اس کے بارے میں 🤔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *